پی ڈبلیو ڈی لیبر نے تنخواہوں میں مناسب اضافہ نہ کرنے پر احتجاج کی دھمکی دیدی

پی ڈبلیو ڈی لیبر نے تنخواہوں میں مناسب اضافہ نہ کرنے پر احتجاج کی دھمکی دیدی

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ )پی ڈبلیوڈلی لیبریونین خیبرپختونخوانے دھمکی دی ہے کہ اگرمرکزی حکومت نے مہنگائی کے تناسب سے ملازمین کے تنخواہوں ہاؤس رینٹ اورپنشن میں اضافہ نہ کیاگیا توتین جون کوہم کوارڈنیشن کونسل کے کال پراسلام آبادمیں دھرنادیکراس وقت تک نہیں آئیں گے جب تک ہمارے مطالبات منظورنہیں ہوئے اس سلسلے میں ہم پارلیمنٹ ہاؤس کے گیراؤ سے بھی دریغ نہیں کریں گے ان خیالات کااظہارپی ڈبلیوڈی لیبریونینکے صوبائی صدرگل زمین خان سینئرنائب صدرحبیب نوازخان نائب صدرسیدغفارشاہ اورجنرل سیکرٹری شہریارخان صابرنے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ ملک کے ترقی میں ملازمین ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتی ہے مگرموجودہ حکومت کی جانب سے مہنگائی اوربے روزگاری کی وجہ سے اشیاء خوردنوش کی قیمتیں اسماں سے باتیں کررہی ہے اورملک کے غریب ملازمین فاقہ کشی کرنے پرمجبورہیں انہوں نے کہاکہ ہم مرکزی حکومت کوخبردارکرتے ہیں کہ وہ مہنگائی کے تناسب سے ملازمین کے تنخواہوں پنشن ہاؤس رینٹ اوردیگرالاؤنس میں اضافہ کیاجائے ورنہ تین مئی کوکوارڈنیشن کونسل کے کال پراسلام آباداحتجاجی دھرنے میں بھرپورشرکت کرکے اس وقت تک اسلام آبادسے واپس نہیں ائیں گے جب تک ہمارے مطالبات منظورنہیں ہوئے اوراس سلسلے میں ہم کسی بھی مالی وجانی قربانی اورپارلیمنٹ ہاؤس کے گیراؤسے بھی دریغ نہیں کریں گے ۔

مزید : کراچی صفحہ آخر