نشتر ہسپتال کے بلڈ بنک میں شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی، 405بوتلیں ضائع، ٹیسٹ کرنے والی مشین بھی راکھ

نشتر ہسپتال کے بلڈ بنک میں شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی، 405بوتلیں ضائع، ٹیسٹ کرنے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (وقائع نگار نشتر ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ سے ملحقہ بلڈ بند میں انتظامیہ کی غفلت کے باعث شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی اور خون کی 405 بوتلیں جل گئیں اس کے ساتھ ٹیسٹ کرنے والی مشین بھی جل گئی آگ لگنے سے بلڈ بنک کے اندر دھواں پھیل گیا ایمرجنسی وارڈ کی لائٹ بھی کافی دیر بند رہی مذکورہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی فائر بریگیڈ گاڑیوں نے فوراً پہنچ کر 2 گھنٹے کی جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پالیا اور مزید نقصان ہونے سے بچا لیا گیا بلڈ بنک میں پڑے ہوئے سامان کو بھی آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا بلڈ بنک میں مریضوں کی خون کی بوتلوں کے علاوہ فریش فروزن میوزما کی بڑی تعداد بھی سٹاک میں تھی نشتر انتظامیہ آگ لگنے کے بعد ذمے دار کا تعین نہ کر سکی ۔ آگ کی اطلاع پر ملحقہ ایمرجنسی وارڈ کے اندر موجود لوگ بھی باہر نکل آئے اسی بارے میں مزید معلوم ہوا ہے کہ تنگ عمارت میں قائم بلڈ بنک میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی ہے دریں اثنا نشتر ہسپتال کے بلڈ بنک میں شارٹ سرکٹ کے باعث جو خوفناک آتشزدگی کے بعد بلڈ بنک کو عارضی طور پر شعبہ آؤٹ ڈور کے باہر لیب کولیکشن پوائنٹ میں منتقل کردیا بلڈ بنک کے انچارج ڈاکٹر مصطفےٰ لاشاری نے نائٹ شفٹ کو آگ لگنے کے فوری بعد بلا لیا تاکہ بلڈ سکریننگ بلڈ ٹرانسفیوژن و دیگر مراحل تعطل کا شکار نہ ہوں اور مریضوں کو ضرورت کے مطابق خون کی فراہمی جاری ہے شہریوں سے خون کے عطیات دینے کی اپیل ہے۔