پی کے 8 انتخابات ن لیگ پر اعتماد کا مظہرہے ،عبدالسلام

پی کے 8 انتخابات ن لیگ پر اعتماد کا مظہرہے ،عبدالسلام

بخشالی( نمائندہ پاکستان)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی کونسل ممبر حاجی عبدالسلام نے کہا کہ PK8ذمنی الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ ن کی جیت مسلم لیگ ن پر عوام کی بھرپور اعتماد کا مظہر ہے ۔پی کے 8کی جیت کا سہرہ امیر مقام کے سر ہے PMLNکی جیت سے واضح ہوتا ہے کہ دھرنے والوں اور قوم پرست قوتوں کے کھوکھلے دعووٗں پر سے عوام کا اعتماد ختم ہو چکا ہے اور صوبے میں روز بروز PMLN کی مقبولیت بڑھ رہی ہے جبکہ خیبر پختونحوا میں ان کامیابیوں کا سہرہ انجنئیر امیر مقام اور ان کے ٹیم کے سر ہے اور وقت نے ثابت کر دیا کہ انجنیئر امیر مقام صوبے کا مقبول ترین لیڈر ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے ہائی کمان کو چاہیئے کہ انجنیئر امیر مقام کی اہمیت کا اندازہ کرے اور اس کے ہاتھ مزید مضبوط کرے انہون نے وزیر اغظم پاکستان نواز شریف سے مطالبہ کیا کہ ملک کے دیگر حصوں کی طرح ضلع مردان کا بھی دورہ کرکے مردان کے عوا م کے دل جیت لے اور یہاں کے عوام کے لئے امدادی پیکج اور ریلیف پیکج کا اعلان کرے اور یہاں کے غریب عوام کی دلجوئی کرے کیونکہ گزشتہ ایک دہائی سے ضلع مردان دہشت گردی قدرتی آفات اور موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے کافی متاثرہ ضلع ہے اور یہاں کے مصیبت زدہ اور غریب عوام کی حالت زار پر بھرپور توجہ دیں کیونکہ تبدیلی کے دعوے داروں نے یہاں کے غریب کو کھوکھلے نعروں کے سوا کچھ نہیں دیا۔

مزید : کراچی صفحہ آخر