نوشہرہ پولیس عوام دوست بن چکی ہے ،جمشید الدین کاکاخیل

نوشہرہ پولیس عوام دوست بن چکی ہے ،جمشید الدین کاکاخیل

نوشہرہ(بیورورپورٹ) صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاں جمشیدالدین کاکاخیل نے کہا ہے کہ نوشہرہ پولیس عوام دوست پولیس بن چکی ہے پہلے سلام پھر کلام کے فلسفے نے تھانہ کلچر یکسر تبدیل کردیا ہے ۔غریب،بے کس،کی بات کو اولین ترجیح دی جارہی ہے ۔خواتین کی رپورٹنگ کے لیے خواتین ڈیسک کے قیام سے گھر جیسا ماحول مہیا کرنے سے خواتین کے مسائل حل کرنے میں کافی مددگار ثابت ہو رہا ہے ۔صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاں جمشید الدین کاکاخیل کا تھانہ رسالپور میں جدید سہولیات سے آراستہ رپورٹنگ سنٹر کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کاہ کہ ضلع نوشہرہ میں عوام کو بہتر سہولیا ت کی فراہمی اوران کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے تھانہ جات نوشہرہ کینٹ ،نوشہرہ کلاں میں رپورٹنگ سنٹربنائے گئے ہیں ۔اسی سلسلے کو ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر واحد محمود نے آگے بڑھاتے ہوئے تھانہ رسالپور میں رپورٹنگ سنٹر کا قیام عمل میں لایا ۔جس کی افتتاح کے لیے ایک سادہ مگر پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈی آئی جی مردان ریجن محمد طاہر ،SPانوسٹی گیشن شہزادہ کوکب فاروق و دیگر پولیس افسران،علاقہ مشران ،DRCکے ممبران ،پبلک لیزان کونسل کے ممبران، ناظمین،کونسلرز نے شرکت کی جنھوں باقاعدہ فیتہ کاٹ کر رپورٹنگ سنٹر کا افتتاح کیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر واحد محمود نے تمام مہمانان گرامی کا خیر مقدمی کلمات سے استقبال کیا۔اور نوشہرہ کے عوام و پولیس کی فلاح و بہبود کے لیے جاری منصوبوں کے متعلق مہمان خصوصی اور شرکاء کو تفصیلات سے آگاہ کیا ۔اس موقع ڈی آئی جی مردان ریجن نے کہا کہ رپورٹنگ سنٹر کے قیام سے عوام کو ہر سہولت مہیا کردی گی ہے ۔پختون معاشرہ میں عزت دینے سے عزت بڑھتی ہے ۔اس موقع پر صوبائی وزیر میاں جمشید الدین نے کہا کہ نوشہرہ پولیس عوام دوست پولیس بن چکی ہے پہلے سلام اور پھر کلام کے فارمولے نے تھانہ کلچر کو یکسر تبدیل کردیا ہے ۔جو لوگ اس سے قبل تھانہ آتے ہوئے گھبراتے تھے اور ہماری سفارش کرواتے تھے اب میں دعوے سے بلکہ فخر سے کہتا ہوں کہ ان کاکام بغیر کسی سفارش کے ہوتاہے اور رپورٹنگ سنٹر کے قیام سے عوام کو ٹھنڈا پانی ،تسلی سے بھیٹنے کی سہولت اور مذید یہ کہ سب سے اہم مسلہ خواتین کا تھانے کے ماحول میں آنا بہت ہی مشکل کام تھا رپورٹنگ سنٹر میں خواتین ڈیسک کے قیام سے خواتین کو گھر جیسا ماحول مہیا کر کے ان کے مسائل حل کرنے میں مددگار ثابت ہو رہا ہے ۔انھوں نے مذید کہا کہ تھانہ جات ،چوکیات کی تزئین و آرئش جس میں چوکی تارو،چوکی بارہ بانڈہ،چوکی سوڑیا خیل، چوکی جہانگیرہ، چوکی خیرآبادقابل ذکرہیں۔ان تمام عوامی اور پولیس کے منصوبوں کا سہرا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر واحد محمود کے سر جاتا ہے ۔انھوں نے جو منصوبے عوام کی فلاح کے لیے شروع کیے ہیں نہ کسی نے اس سے قبل کیے ہیں اور نہ کریگا۔

مزید : کراچی صفحہ آخر