جمشید الدین اور مشیر شاہ محمد کی اکرام اللہ سے تعزیت
پشاور( پاکستان نیوز)خیبرپختونخوا کے وزیر ایکسائز وٹیکسیشن اورنارکاٹکس کنٹرول میاں جمشیدالدین کاکاخیل نے صوبائی وزیر زراعت اکرام اللہ خان گنڈاپور سے ان کی جوان سال صاحبزادی کی وفات پر گہرے دکھ ورنج کااظہار کیاہے ۔اپنے ایک تعزیتی بیان میں انہوںں نے مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اوراللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اورمرحومہ کے خاندانہ کے تمام افراد کو یہ صدمہ برداشت کرنے کے لئے صبرواستقامت عطا فرمائے ،وزریر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد خان وزیر نے صوبائی وزیر زراعت اکرام اللہ خان گنڈاپور سے ان کی صاحبزادی کی وفات پر دلی ہمدردی اوردکھ کااظہار کیاہے ۔اپنے ایک تعزیتی بیان میں معاون خصوصی نے مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے دعاکی کہ وہ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ دے اورغمزدہ خاندان کو یہ صدمہ صبرواستقامت سے برداشت کرنے کی توفیق عطافرمائے۔