پاک کالونی ،شہریوں نے موٹر سائیکل چورکو پکڑلیا

پاک کالونی ،شہریوں نے موٹر سائیکل چورکو پکڑلیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے پاک کالونی میں شہریوں نے موٹر سائیکل چوری کرنے والے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق پاک کالونی تھانے کی حدود پرانا گولیمار بسم اللہ اسٹاپ کے قریب کے عتیق نامی ملزم موٹرسائیکل نمبر KAE8269کا تالا کھول کراسے چوری کرکے فرار ہورہا تھا کہ شہریوں نے ملزم کو دھرلیا اور تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا ہے ۔پولیس نے ملزم کو تھانے منتقل کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے ۔

مزید : کراچی صفحہ آخر