کرپشن کیس ،ایف بی آر انسپکٹر پر فرد جرم عائد کردی گئی

کرپشن کیس ،ایف بی آر انسپکٹر پر فرد جرم عائد کردی گئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کی احتساب عدالت نے ایف بی آر کے انسپکٹر ممتاز علی نظامانی اور دیگر پر کرپشن کیس میں فرد جرم عائد کردی ہے ۔ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا ہے ۔جمعہ کو کراچی کی احتساب عدالت میں ٹیکس ریفنڈ کی مد میں قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے کے کیس کی سماعت ہوئی ۔عدالت نے ایف بی آر کے انسپکٹر ممتاز علی نظامانی اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کردی ہے جبکہ ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا ہے ۔عدالت نے آئندہ سماعت پر استغاثہ کے گواہوں کو طلب کرلیا ہے ۔ْ

مزید : کراچی صفحہ آخر