وزیر بلدیات سندھ نے سرکاری زمینوں پر قبضے کا نوٹس لے لیا

وزیر بلدیات سندھ نے سرکاری زمینوں پر قبضے کا نوٹس لے لیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر بلدیات سندھ جام خان شورو نے گلشن اقبال بلاک 13-D میں چائنا کٹنگ اور سرکاری زمینوں پر قبضے کی خبروں کا نوٹس لیتے پوئے ایڈمنسٹریٹر کراچی اور سنئیر ڈائریکٹر لینڈ فوری طور پر ان علاقوں میں چائنا کٹنگ کے حوالے سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ جام خان شورو نے کہا ہے کہ عدالتی احکامات کی مکمل پاسداری کی جائے گی اور میڈیا پر آنے والی خبروں کو بھی سنجیدگی سے لیا جارہا ہے۔ جمعہ کو ایک نجی چینل پر گلشن اقبال کے بلاک 13-D میں مبینہ طور پر لینڈ مافیا کی جانب سے سرکاری زمینوں پر قبضے اور چائنا کٹنگ کی خبر کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے صوبائی وزیر بلدیات جام خان شورو نے ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد اور سنئیر ڈائریکٹر لینڈ کے ایم سی ناصر عباس کو فوری طور پر اس خبر پر ایکشن لینے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی رپورٹ آئندہ 48 گھنٹوں میں پیش کی جائے۔ جام خان شورو نے کہا ہے کہ چائنا کٹنگ میں ملوث افراد چاہے کتنے ہی بااثر کیوں نہ ہو، ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے اورسرکاری زمینوں پر قبضے اور چائنا کٹنگ کے خلاف بھرپور آپریشن کیا جائے۔ جام خان شورو یہ بھی ہدایات دی ہیں کہ گلشن اقبال میں جیلانی ریلوے اسٹیشن اور اطراف میں ریلوے کی زمینوں پر بھی قبضوں کی رپورٹ مرتب کی جائے تاکہ وفاقی حکومت کو اس سے مطلع کیا جاسکے۔

مزید : کراچی صفحہ آخر