کرپشن کیس :سابق سیکرٹری بلدیات ضمانت منسوخی پر عدالت سے فرار

کرپشن کیس :سابق سیکرٹری بلدیات ضمانت منسوخی پر عدالت سے فرار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کرپشن کیس میں ملوث سابق سیکرٹری بلدیات سندھ علی احمد لونڈ ضمانت منسوخ ہونے پر سندھ ہائی کورٹ سے فرار ہوگئے ۔جمعہ کو سندھ ہائی کورٹ میں کرپشن کیس میں ملوث سابق سیکرٹری علی احمد لونڈ کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی ۔جمعہ کو کیس کی سماعت جسٹس علی احمد شیخ کی سربراہی میں ہوئی تو عدالت نے سابق سیکرٹری بلدیات کی درخواست مسترد کرتے ہوئے عبوری ضمانت میں توثیق کرنے سے انکار کردیا۔ اس موقع پر نیب حکام بھی علی احمد لوند کو گرفتار کرنے کے لئے موجود تھے تاہم ملزم نیب حکام کی آنکھوں میں دھول جھونکتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ نیب کے مطابق سابق سیکرٹری بلدیات علی احمد لونڈ پر 38 کروڑ روپے کے غیر قانونی اثاثے بنانے کا الزام ہے ۔ ملزم نے عبوری ضمانت حاصل کر رکھی تھی ۔

مزید : کراچی صفحہ آخر