منشیات کے مقدمہ کی سماعت ملتوی کر دی گئی

منشیات کے مقدمہ کی سماعت ملتوی کر دی گئی

راولپنڈی ( (نیوز رپورٹر)) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج امجد اقبال رانجھا نے منشیات کے مقدمہ کی سماعت 14تک ملتوی کر دی ملزمان ہمایوں نذیر اور ظفر خان سے تھانہ صادق آباد پولیس نے 1200گرام چرس برآمد ہونے پر مقدمہ درج کیا تھا،شہری کو جعلی چیک تھمانے پر ماجد حسین کے خلاف تھانہ صادق آباد میں مقدمہ درج کیا گیا جس پر ملزم کے وکیل نے عدالت میں ملزم کی جانب سے ضمانے قبل از گرفتاری کی درخواست جمع کرائی جسے عدالت نے خارج کر دیاجبکہ ملزم محمد بلال سرور کے خلاف ایف آئی اے حکام نے زیر دفعات 36,37کے تحت مقدمہ درج کر کے عدالت میں پیش کیا جس کی آئندہ سماعت14مئی تک ملتوی کر دی گئی دوسری جانب ثناء اللہ کے خلاف بدکاری کی نیت سے لڑکی کو اغواء کرنے پر درج کیے گئے مقدمہ کی سماعت 21مئی تک ملتوی کر دی گئی ۔

مزید : کراچی صفحہ آخر