چارسدہ پولیس کی بہتر کارکردگی سے جرائم میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ، ڈی آئی جی
چارسدہ (بیورو رپورٹ) ڈی آئی جی محمد طاہر خان نے کہا ہے کہ چارسدہ پولیس کی بہترین کارکردگی کی وجہ سے دہشت گردی اور جرائم کے گراف میں خاطر خواہ کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ خیبر پختونحواہ کے دیگر اضلاع کی طرح چارسدہ پولیس نے دن رات جرائم کی بیخ کنی کے لئے موثر کردار ادا کیاہے۔ دہشت گردوں ، چوروں ، ڈاکوؤں ،قبضہ گروپوں اور منشیات فروشوں کا قلع قمع کرنے کیلئے عوام پولیس کے شانہ بشانہ اٹھ کھڑے ہوئے تو وطن عزیز جنت نظیر بن جائے گا۔ وہ ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد خان کی رہائش گاہ پر غیر معمولی کار کر دگی دکھانے والے پولیس افسران میں تقسیم انعامات کے تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ سہیل خالد ،ایس پی انوسٹی گیشن پیر شہاب علی شاہ، ڈی ایس پیز نذیر خان، سجاد حسین ، افتخار شاہ، آر آئی پولیس لائن چارسدہ افتخار خان اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے ۔ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے ڈی آئی جی مردان محمد طاہر خان نے کہا کہ پولیس شہریوں کے جان و مال ، عزت وآبرو کی حفاظت کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار رہی ہے تاکہ معاشرہ امن کا گہوارہ بن جائے ۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونحواہ کے دیگر اضلاع کی طرح چارسدہ پولیس نے بھی دن رات جرائم کی بیخ کنی کے لئے موثر کردار ادا کیاہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں ، چوروں ، ڈاکوؤں ،قبضہ گروپوں اور منشیات فروشوں کی بیخ کنی کیلئے عوام کو بھی پولیس کا ساتھ دینا چاہئے ۔ موجودہ حالات میں عوام پولیس کے شانہ بشانہ اٹھ کھڑی ہوئی تو وطن عزیز جنت نظیر بن جائے گا ۔پولیس کو جرائم کی روک تھام کے لئے قدم قدم پر شہریوں کے تعاون کی اشد ضرورت ہوتی ہے۔چارسدہ پولیس نے جس طرح عوام کی حفاظت کرتے ہوئے دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کی ہے اس پرچارسدہ پولیس کی جتنی بھی پذیرائی کی جائے کم ہے۔ چارسدہ پولیس کی بہترین کارکردگی اور حکمت عملی کی وجہ سے دہشت گردی اور جرائم کے گراف میں خاطر خواہ کمی دیکھنے میں آئی ہے۔اس موقع ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس مردان محمد طاہر خان نے بہترین کارکردگی دکھانے والے پولیس اہلکاروں ڈی ایس پیز نذیز خان ،انسپکٹر حمید خان ،گوہر خان ،ایس ایچ اوز عمران خان،گل مالک خان ،تیمور سلیم خان،گل شید خان ،کاشف خان،اشفاق خان ،ولایت خان ، بسم اللہ جان ، ٹریفک انچارج اے ایس آئی منظور خان ،انچارج ایلیٹ اے ایس آئی بختیار خان ،اے ایس آئی سیام خان ،اے ایس آئی مطہر شاہ خان ، واصل زیب خان ،اے ایس آئی بیت اللہ خان اور پولیس کنسٹیلان کو نقد انعامات دئیے اور ان کو ہدایت کی کہ اپنے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کارلا کر ملک دشمن اور سماج دشمن عناصر کی بیخ کنی میں کر دار ادا کریں۔