انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی روک تھام میں طلباء کلیدی کردار کے حامل ہیں

انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی روک تھام میں طلباء کلیدی کردار کے حامل ہیں

 پشاور(کرائمز رپورٹر)انسانی حقوق کی خلاف ورزی روکنے کے لئے وزرات حقوق انسانی نے 1099کے نام سے مفت ٹول فری بنایا ہوا ہے جس پررابطہ کرکے آپ اپنا مسئلہ بیان کرسکتے ہیں جس پر عمل کرکے اپ کی مکمل رہنمائی اور مدد کی جائے گی اگرآپ کے ساتھ ادارے میں زیادتی ہورہی ہے ،پولیس آپ کو تنگ کرتی ہے یا گھر یلو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے آپ اس نمبر پر رابطہ کرسکتے ہیں ان خیالات کا اظہار ٹول فری نمبر 1099کے ڈائریکٹر کاشف کمال نے سرحد یونیورسٹی میں منعقدہ اگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف منیجمنٹ سائنسز ڈاکٹر غیاث الحق، ایڈیشنل رجسٹرار افتخار احمد اور ڈین فیکلٹی آف کمپیوٹر سائنسز ڈاکٹر نذیر شاہ خٹک بھی موجودتھے انہوں نے کہا کہ طالب علم کسی بھی قوم کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی روک تھام میں طلبہ ایک بہترین کردار ادا کرتے ہیں اس لئے طلبہ جب بھی کہی انسانی حقوق کی خلاف ورزی دیکھے ٹول فری نمبر پر رابطہ کریں اور عوام کو اس حوالے سے اگاہ کریں ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر