ضلع سوات میں دفعہ 144 مچھلی کے شکار پر پابندی

ضلع سوات میں دفعہ 144 مچھلی کے شکار پر پابندی

پشاور( پاکستان نیوز)ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سوات عاطف رحمان نے دفعہ144ضابطہ فوجداری کے تحت ضلع سوات کی حدود میں دریا ئے سوات میں مچھلی کی ہر قسم شکار پر پابندی عائد کی ہے۔ اسی طرح سواتی مچھلیوں کے سیل پوائنٹس پر فروخت اور ہوٹلوں میں پکانے پر عرصہ 30دن کیلئے پابندی عائد کی ہے۔خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188تعزیرات پاکستان کے تحت کاروائی ہوگی۔یہ حکم فوری طور پر نافذالعمل ہوگا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر