ملاکنڈ تھری نہر کے فوربہ سے 14 سالہ لڑکے کی نعش برآمد

ملاکنڈ تھری نہر کے فوربہ سے 14 سالہ لڑکے کی نعش برآمد

درگئی( نمائندہ پاکستان )مالاکنڈ تھری نہر کے فوربہ سے 14سالہ لڑکے کی نعش برآمد۔ لاش تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال درگئی منتقل ۔تفصیلات کے مطابق : مالاکنڈ تھری نہر کے فوربہ سے 14سالہ لڑکے کی نعش برآمد ہوگئی ہے جس لاش الخدمت سروس اور درگئی لیویز نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال درگئی منتقل کردی جہاں لاش کی شناخت عرفان ولد جنت گل سکنہ بٹ خیلہ کے طور پرکردی گئی جو کہ صبح کو بٹ خیلہ نہر میں گرکر جان بحق جبکہ پانی اسے مالاکنڈ تھری بجلی گھر فوربہ تک بہا لاچکے ۔ لیویز حکام کے مطابق لاش کو ورثاء کے حوالے کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر