ڈیرہ میں سرچ آپریشن 8 گرفتار ،اسلحہ برآمد

ڈیرہ میں سرچ آپریشن 8 گرفتار ،اسلحہ برآمد

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)ڈی پی اویاسرآفریدی کی ہدایت پرڈیرہ پولیس کاگومل یونیورسٹی تھانہ کی حدودمیں سرچ اینڈسٹرائیک اپریشن ‘دورائفلز‘ کلاشنکوف سمیت بھاری مقدارمیں ناجائزاسلحہ برآمد‘آٹھ ملزمان گرفتار‘کرایہ داروں کی طرف سے متعلقہ تھانوں میں کوائف درج نہ کرانے پردوکیخلاف مقدمات درج کرلئے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ گومل یونیورسٹی کی حدودمیں گومل یونیورسٹی پولیس نے سرچ اینڈسٹرائیک آپریشن کیا۔پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے ایک کلاشنکوف‘دورائفلز‘ایک بندوق‘ایک پستول اور158کارتوس برآمدکرلئے۔پولیس نے آٹھ ملزمان کوگرفتارکرلیا۔اسی طرح107مکانات کی چیکنگ کے دوران دوکرایہ داروں کے کوائف متعلقہ تھانے میں درج نہ ہونے پرانکے خلاف الگ الگ مقدمات بھی درج کرلئے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر