خطے کو دہشتگردی سے بچانے کیلئے آئندہ بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے

خطے کو دہشتگردی سے بچانے کیلئے آئندہ بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چارسدہ (بیورورپورٹ) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی رہنماء ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ خطے کو دہشت گردی سے بچانے کیلئے اے این پی نے پہلے بھی جانوں کی قربانیاں دی ہے اور آئندہ بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کریگی ۔عوامی نیشنل پارٹی ایک نظرئیے اور تحریک کا نام ہے جو سو سال سے حق وصداقت کی جنگ لڑرہی ہے ۔ 90دن کے اندر تبدیلی کے دعوے اور وعدے جھوٹ کا پلندہ ثابت ہو ئے ۔ خیبر پختونخوامیں 350ڈیم بنانے اورتمام اختیارات بلدیاتی نمائندوں کو سپر د کرنے والے آج عوام کو منہ دکھانے کے قابل نہیں ۔ وہ چارسدہ ٹاؤن میں عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے ۔ جلسہ سے سابق وزیر قانون بیرسٹر ارشد عبد اللہ اور جنرل سیکرٹری محمد احمد خان نے بھی خطاب کیا۔ ایمل ولی خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ باچا خان اور نیلسن منڈیلا سیاست دان نہیں بلکہ حقیقی رہنماء تھے جنہوں نے اپنے لوگوں کو شعور اور بیداری دی ۔ باچا خان اور خدائی خدمتگاروں کے لازوال قربانیوں اور جدوجہد کے نتیجے میں بر صغیر سے انگریز چلا گیا مگر پختون قوم کو ایک سازش کے تحت دوبارہ غلام بناکر رکھ دیا گیا جس کے خلاف باچا خان اور ولی خان نے از سر نو جدوجہد شروع کی اور بالا آخر کار اسفند یار ولی خان کے قیادت میں اے این پی نے باچا خان اور ولی خان کے خوابوں کو حقیقت کا روپ دیکر پختونوں کو اپنی شناخت ،وسائل پر اختیار دیا۔ اے این پی نے اپنے دور حکومت میں خیبر پختونخواکے عوام کے 67سالہ محرومیوں کا ازالہ کر کے ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا یا اور پورے صوبے میں یونیورسٹیوں ، کالجزاور سکول قائم کرکے عوام کو گھر کے دہلیز پر جدید علوم کی سہولیات فراہم کئے جبکہ صحت سمیت دیگر شعبوں میں بھی انقلابی اقدامات کئے جس کی وجہ سے عوام کے مسائل اور مشکلات میں کمی ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ اے این پی نے دنیا کو دہشت گردی سے بچانے کیلئے آٹھ سو کارکنوں ، وزراء اور ارکان اسمبلی کی قربانی دی اور دہشت گردی کے خاتمے تک جان ومال کی مزید قربانیوں سے دریغ نہیں کریگی ۔ انہوں نے کہاکہ اے این پی پختون قوم کی حقیقی ترجمانی کر رہی ہے اور مشکل وقت میں ہمیشہ پختونوں کے مفاد میں بہترین فیصلے کئے ہیں ۔ عوامی نیشنل پارٹی ایک نظرئیے اور تحریک کا نام ہے جو سو سال سے حق وصداقت کی جنگ لڑرہی ہے ۔ خیبر پختونخوامیں 350ڈیم بنانے اورتمام اختیارات بلدیاتی نمائندوں کو سپر د کرنے والے آج عوام کو منہ دکھانے کے قابل نہیں ۔ ایمل ولی خان نے کہا کہ عمران خان نے 90دن کے اندر تبدیلی لانے کے دعوے اور وعدے کئے مگر تین سال گزرنے کے باوجود خیبر پختونخوا میں کوئی تبدیلی نظر نہیں آرہی ۔عمران خان نے صوبے میں دنیا کا بہترین بلدیاتی نظام نافذ کرنے کا اعلان کرکے تمام اختیارات بلدیاتی نمائندوں کو دینے کا وعدہ کیامگر آج بلدیاتی نمائندے اپنے اختیارات کا رونا رو رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ خیبر پختونخوا میں ہر طرف مایوسی کے بادل چھائے ہو ئے ہیں اور عوام کی نظریں اے این پی کی طرف لگی ہوئی ہے ۔ اے این پی پختون سر زمین کی سیاسی وارث ہے اور انشاء اللہ مستقبل میں اے این پی ایک بار پھر کلین سویپ کریگی ۔