مٹہ میں سوتیلے بیٹے کی فائرنگ سے ماں جاں بحق

مٹہ میں سوتیلے بیٹے کی فائرنگ سے ماں جاں بحق

مٹہ (نما ئندہ پاکستان )مٹہ میں سوتیلے بیٹے کی فائرنگ سے ماں جاں بحق ۔ ملزم فرار ہو نے میں کا میاب ،پولیس نے رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔تفصیلات کے مطابق تحصیل مٹہ کے دور دراز علاقے آزاد با نڈہ دارمئی میں نامعلوم و جوہات پر جان پری زوجہ بخت روان سکنہ آذاد بانڈہ دارمئی جو باورچی خانے میں موجود تھی کو اُنکے سوتیلے بیٹے شیر نواب کے فائرنگ سے جاں بحق ہو گئی۔ جبکہ اس موقع پر حضرت علی پر بھی دعوے داری کی گئی جسے زاکر خان ہسپتال مٹہ پہنچا دی گئے۔جسے پوسٹمارٹم کے بعد وراثاء کے حوالے کر دی گئے۔پولیس نے نا معلوم افراد کے خلاف رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر