جندول ،تحصیل میونسپل کمیٹی کے 3 ٹرانسپورٹ اڈے نیلام

جندول ،تحصیل میونسپل کمیٹی کے 3 ٹرانسپورٹ اڈے نیلام

جندول(نمائندہ پاکستان ) تحصیل میونسپل انتظامیہ ثمر باغ نے تین ٹرانسپورٹ اڈے کھلے بولی کے ذریعے نیلام کر دیئے گذشتہ روز تحصیل نائب ناظم بشیر الحق کی سربراہی میں تحصیل میونسپل آفیسر سمیع اللہ چترالی اور اکاونٹ آفیسر اعزاز اللہ نے پہلے ٹرانسپورٹ اڈہ معیاری کی بولی لگائی جس پر سب سے زیادہ 34لاکھ 20ہزارروپے بولی ٹھیکہ دار خان بادشاہ نے دی دوسری بولی ٹرانسپورٹ اڈہ ثمرباغ پر ہوئی جس پر سب سے زیادہ 32لاکھ75ہزار روپے بولی محمد سلیم خان نے لگائی اور تیسری بولی 18لاکھ روپے ٹرانسپورٹ اڈہ کامبٹ پر ٹھیکہ دار بختور خان نے لگائی ٹینڈر کے دوران دو درجن سے زیادہ ٹھیکہ دار موجود تھے اس موقع پر خیالات کا اظہار کرتے ہوئے تحصیل ناظم ثمر باغ سعید احمد باچہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے میونسپل انتظامیہ ثمر باغ سے گٹ جوڑ کے رواج ختم کر دیا ہے اور آئندہ کیلئے تمام ٹینڈر باقاعدہ بولی پر ہونگے ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ تینوں ٹینڈر کمیٹی کے سامنے پیش کئے جاینگے اور کمیٹی کی منظوری کے بعد ٹھیکہ داران کو ٹھیکے حوالہ ہونگے اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ثمر باغ اور ایس ایچ او ثمر باغ سمیت جندول پریس کلب کے صحافی بھی موجود تھے تحصیل ناظم نے جملہ شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر