خیبرپختونخوا پولیس نے دہشتگردی کیخلاف جانوں کی قرنانی دیکر تاریخ رقم کر دی ، انیسہ زیب

خیبرپختونخوا پولیس نے دہشتگردی کیخلاف جانوں کی قرنانی دیکر تاریخ رقم کر دی ...

نوشہرہ(بیورورپورٹ) صوبائی وزیر معدنیات انیسہ زیب طاہرخیلی نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت نے خیبرپختونخوا پولیس کو جدید خطوط پر استوار کیا ہے خیبرپختونخوا پولیس نے دہشتگردی کے خلاف اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرکے تاریخ رقم کردی ہے خیبرپختونخوا کی پولیس میں سیاسی مداخلت کو ختم کردیاگیا ہے اور پولیس عوام کی بھرپور حفاظت کررہی ہے پولیس کو عوام کا خادم بنادیا ہے اور فرسودہ تھانہ کلچر کا خاتمہ کرکے خیبرپختونخوا کی پولیس کو ایک نئی راہ پر گامزن کردیا ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے نوشہرہ پولیس لائن میں سکول آف ایکسلینس اینڈ ایکسپلوزئیو میں پولیس افسران کی 15روزہ تربیتی ورکشاپ کے موقع پر تعریفی اسناد کی تقسیم کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سکول کے پرنسپل ایس پی وقار خان، ڈی ایس پی چارسدہ نذیرخان نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے محکمہ پولیس میں اصلاحات کرکے سیاسی اثر رسوخ اور دباؤ سے پاک کردیا ہے سکول آف ایکسلینس اینڈ ایکسپلوزئیو سے تربیت یافتہ پولیس افسران اور جوانوں کو صوبے اور ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے میں مدد ملے گی خیبرپختونخوا پولیس نے دہشتگردی کے خلاف جو قربانیاں دی ہیں ان کی پوری دنیا اعتراف کرچکی ہے اور پوری دنیا میں خیبرپختونخوا پولیس ایک بہادر پولیس فورس کے طور پر مانی جاتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے صوبائی حکومت نے محکمہ پولیس کو جدید اسلحہ اور دیگر ضروریات فراہم کئے ہیں صوبے میں قیام امن کا سہرا خیبرپختونخوا پولیس کے سر ہے کیونکہ خیبرپختونخوا پولیس کے افسران اور جوانوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرکے قوم کو تحفظ فراہم کیا ہے دہشتگردی کے خاتمے میں خیبرپختونخوا پولیس کا ایک اہم اور کلیدی کردار رہا ہے جسے تاریخ سنہری حروف سے لکھاجائے گا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر