ڈیرہ میں خاوند نے بیوی کو قتل کردیا

ڈیرہ میں خاوند نے بیوی کو قتل کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)علاقہ لچھرامیں گھریلوناچاقی پر خاونداورساس نے ملکرچھری کے وارکرکے بیوی کوقتل کردیا‘ٹاؤن پولیس نے قتل کامقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈیرہ ٹاؤن کی حدودمیں واقع علاقہ لچھرامیں گھریلوناچاقی پر عمران ولد بشیراحمدسکنہ لچھرا اوراسکی ماں شہارہ بی بی نے چھری کے وارکرکے مسماۃ ماریہ بی بی زوجہ عمران کوقتل کردیا۔ٹاؤن پولیس نے مقتولہ کے والداسلم ولدنورمحمدسکنہ دین پورکی رپورٹ پر بیٹی کے خاونداورساس پرقتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔