ہریانکوٹ بازارمیں موٹرسائیکل کی ٹکرسے ایک شخص زخمی

ہریانکوٹ بازارمیں موٹرسائیکل کی ٹکرسے ایک شخص زخمی

خیلہ(بیورورپورٹ)مالاکنڈگاؤں ہریانکوٹ بازارمیں موٹرسائیکل کی ٹکرسے ایک شخص زخمی درگئی ہسپتال سے پشاورمنتقل کردیاجبکہ موٹرسائیکل سوار درگئی ہسپتال میں داخل ۔لیویزذرائع کے مطابق گزشتہ روز ہارون ولدغلام سیدساکن ہریانکوٹ اپنے موٹرسائیکل پربازارمیں جارہاتھاکہ کہ اسی دوران انہوں نے پیدل جانے والے شخص لعل نواب ولدسیدنواب ساکن ہریانکوٹ کوکچل کرشدیدزخمی کردیاوہ فوری طورپردرگئی ہسپتال منتقل کردیاجہاں سے انکوپشاورریفرکردیاجبکہ موٹرسائیکل سواربھی زخمی ہوکردرگئی ہسپتال میں داخل کردیامالاکنڈلیویز نے ابتدائی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر