رستم ،اندھے قتل کا سراغ لگالیا گیا ،ملزم گرفتار

رستم ،اندھے قتل کا سراغ لگالیا گیا ،ملزم گرفتار

رستم(نمائندہ پاکستان)رستم پولیس نے 18گھنٹوں میں آندھے قتل کا سراغ نکالا، ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا ، تفصیلات کے مطابق رستم کے نواحی علاقہ امیر آباد چارگل کے 13سالہ احسان اللہ جو چھٹی جماعت کا طالب علم تھا کو کسی نے گھر کے سامنے سے اغوا کیا تھاجس کونزد الائچی جنگل میں تیز دار آلے سے ذبخ کرکے پھنک دیا تھا دو دن بعد کافی تلاش کے بعد لاش کا پتہ چلا جس کو رستم پولیس نے اپنے تحویل میں لیا جبکہ 6 مئی کو اس میں ایک روزنامچہ بھی نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا تھا ۔تھانہ رستم کے ایس ایچ او مقدم خان، اے ایس آئی مشتاق خان، تواب خان اور پولیس کی بھاری نفری نے مسلسل 18گھنٹے کاروائی کرتے ہوئے ملزم پیرزادہ ولد محمد زمان جو مقتول کا چچا زاد بھائی ہے کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کرلیا تفتیش کے دوران انہوں نے اپنا جرم قبول کرکے تیز دار آلے کو بھی پانی نے نکالا جس پر اس نے احسان اللہ کو ذبخ کیا تھا تھانہ رستم میں پریس کانفرنس کے دوران ڈی ایس پی سرکل اختراز خان نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ پولیس فورس کے اس طرح کے فوری کاروائیوں پر عوام کا پولیس پر اعتماد بحال ہوچکا ہے اگر عوام پولیس کے ساتھ اسی طرح تعاؤن کریگی تو علاقہ سے جرائم پیشہ افراد کا مکمل خاتمہ کیا جائے گااس موقع پر ایس ایچ او تھانہ شہباز گڑھی انسپکٹر فضل شیر خان بھی موجود تھے۔۔۔

مزید : پشاورصفحہ آخر