درگئی ،آل ٹیچرزکوار ڈی نیشن کونسل کا انتخابی اجلاس

درگئی ،آل ٹیچرزکوار ڈی نیشن کونسل کا انتخابی اجلاس

درگئی(نمائندہ پاکستان) آل ٹیچرزکوار ڈی نیشن کونسل کا انتخابی اجلاس ۔ امیر غزن اتمان خیل صدر جبکہ رحیم داد خان چیرمین منتخب کردیئے گئے تفصیلات کے مطابق : آل ٹیچرزکوار ڈی نیشن کونسل کا ایک اہمانتخابی اجلاس زیر صدارت حکیم خان منعقد ہوا جس میں آل ٹیچرزکوارڈی نیشن کونسل مالاکنڈ کو منظم و فعال بناتے ہوئے 12ایسوسی ایشنوں کے نمائندوں کی باہمی مشاورت سے اے ٹی اے کے امیر غزن اتمان خیل کو اتفاق رائے سے ضلعی صدر ، پی ٹی ایف کے رحیم داد خان کو چیرمین، اے ٹی اے کے سراج الدین کو جنرل سکرٹری ، تنظیم اساتذہ کے حسین احمد قاضی کو سینئر نائب صدر ، آل سی ٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن کے محمد ستار خان کو وائس چیرمین اول ، آل پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن کے ملک محمد یاسین خان کو ڈپٹی جنرل سکرٹری ، محب اللہ بخاری کو وائس چیرمین دوم ، ملگری استاذان کے محمد عالم اور ایس ای ٹی ایسوسی ایشن کے نیک محمدکو نائب صدر ، وحدت اساتذہ کے حبیب الحق کوپر کو ضلعی جائنٹ سکرٹری ، ہدایت اللہ توحید ی کو رابطہ سکرٹری ،فضل وہاب عارف کو رابطہ سکرٹریہ دوم ،عبد اللہ کو پریس سکرٹری جبکہ پی ای ٹی ایسوسی ایشن کے مسلم خان کو سکرٹری فنانس منتخب کرلئے گئے جبکہ تمام بارہ ایسوسی ایشنوں سسے دو دوسینئر ممبران کو مجلس عاملہ کے اضافی ممبر شپ دے کر ان سے جلد ز جلد مجلس عاملہ کے ممبرانکے نام طلب کرلئے گئے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر