پیپلزپارٹی کااجلاس ،فیصل آباد سے ٹکٹ ہولڈر زراجہ ریاض کیخلاف پھٹ پڑے

پیپلزپارٹی کااجلاس ،فیصل آباد سے ٹکٹ ہولڈر زراجہ ریاض کیخلاف پھٹ پڑے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی ) پیپلز پارٹی سینٹرل پنجاب کی آرگنائزنگ کمیٹی کے انچارج راجہ پرویز اشرف کی صدارت میں جمعہ کو صوبائی آفس ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہونے والے پیپلز پارٹی پنجاب بھر کے ٹکٹ ہولڈرز کے اجلاس میں فیصل آباد ڈویژن کے ٹکٹ ہولڈر سابق صوبائی وزیر اور پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے راجہ ریاض احمد کیخلاف پھٹ پڑے اور ان کے متعلق تلخ جملوں کا استعمال کرتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد میں پارٹی کی تباہی اس شخص کی وجہ سے ہوئی ہے ۔ پیپلز پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جس طرح سے ایک کھڑی فصل میں کوئی جانور گھس کر اس کو تباہ و بربا د کردیتا ہے ٹھیک اسی طرح سے راجہ ریاض احمد نے فیصل آباد میں پیپلز پارٹی کو تباہ کیا ہے پارٹی نے انہیں سینئر وزارت سے نوازا لیکن انہوں نے اس وقت بھی نہ تو ٹکٹ ہولڈرز سے رابطہ رکھا اور نہ ہی ورکرز کے ساتھ رابطہ رکھا اور اب وہ وزارت انجوائے کرنے کے بعد پی ٹی آئی میں چلے گئے ہیں ۔
راجہ ریاض