حکومت سے سوال، چیف جسٹس نے ہمارے موقف کی تائید کر دی، شاہ محمود قریشی

حکومت سے سوال، چیف جسٹس نے ہمارے موقف کی تائید کر دی، شاہ محمود قریشی

ملتان (سٹی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما مخدوم شاہ محمود حسین قریشی نے کہاہے کہ سوال کرنا ہمارا حق جبکہ جواب دینا وزیر اعظم کا فرض ہے چیف جسٹس نے ہمارے مؤقف کی تائید کر دی ہے حکومتی ٹی او آر غیر مبہم اور لا حاصل ہے کاسا کی افتتاحی تقریب میں پاکستان کا جو نقشہ لگایا گیا تھا اس میں کشمیر گلگت بلستان کو ہندوستان کا حصہ دیکھایا گیا جس پر حکمرانوں کو نوٹس لینا چاہیے علی حیدر گیلانی کی بازیابی پر سید یوسف رضا گیلانی کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز ملتان اےئر پورٹ پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انہوں نے مزید کہاہے کہ چیف جسٹس آف نے وضاحت طلب کی ہے کہ حکومت کس طرح احتساب چاہتی ہے اس حوالے سے حکوت اور اپوزیشن کو ملکر قانون سازی کرنی چاہیے انہوں نے کہاہے کہ پیر کے روز اپوزیشن کے اجلاس کے بعد ہم متفقہ لائحہ عمل کا اعلان کرینگے وزیر کو ایوان نے منتخب کیا ہے اس لئے ایوان کے سوالوں کا جواب دینابھی وزیر اعظم کا فرض ہے حکمران منتخب ایوان سے کیوں فرار حاصل کرنا چاہتی ہے انہوں نے کہاہے کہ نیب کی کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے جبکہ ایف آئی اے میں دم خم نہی ہے کہ وہ منتخب وزیر اعظم پر ہاتھ ڈالے ،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاہے کہ راجہ ریاض کی پارٹی میں شمولیت پر سب اپنی رائے کا اظہار کر سکتے ہیں تاہم کسی کے لئے بھی کسی بھی پارٹی کے دروازے بند نہی ہوتے سوال کے جواب میں انہوں نے کہاہے کہ ہم پشاور میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں ہونے والی شکست کو تسلیم کرتے ہیں پارٹی کی جانب سے ابتدائی رپورٹ کے مطابق ہمارا صوبائی امیدوار کے چناؤں کا فیصلہ درست نہیں تھا ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ اول