اب وزرا ء بھی وزیراعظم کی صفائی نہیں پیش کر رہے، اعتزاز احسن

اب وزرا ء بھی وزیراعظم کی صفائی نہیں پیش کر رہے، اعتزاز احسن

اسلام آباد( آن لائن )پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء4 اور سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ امید تھی کی وزیراعظم پارلیمینٹ میں آ کر اپوزیشن کے سوالوں کے جوابات دیں گے لیکن انہیں مشورہ دیا جاتا ہے کہ اس گلی میں نہ جاؤ، اگر جاؤ گے تو پھنس جاؤ گے، حکومتی صفوں میں مایوسی، اب وزراء بھی وزیراعظم کی صفائی نہیں پیش کر رہے، پیر کو پارلیمینٹ کے اجلاس کیلئے نئی حکمت عملی بنائیں گے۔ بچوں کو سبق یاد کرانے کی طرح وزیراعظم کو تقریر یاد کرائی جا رہی ہے۔ اپوزیشن رہنماؤں کیساتھ قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ توقع تھی کہ وزیراعظم پارلیمینٹ میں آئیں گے اور ہمارے 7سوالوں کے جوابات دیں گے کیونکہ پارلیمینٹ ہی وزیراعظم کیلئے اہم ترین فورم ہے جو سیاست میں ماں کا درجہ رکھتی ہے تاہم حکومتی صفوں میں اب دل شکنی نظر آتی ہے حکومت قومی اسمبلی میں اپنا کورم پورا نہیں کر پا رہی، سینئر وزراء4 کی حاضری اب پیر کو لگے گی اور وزیراعظم بھی پیر کے روز پارلیمینٹ آئیں گے اور ہم بھی وزیراعظم پر جرح کرنے کیلئے تیار ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کئی ماہ سے پارلیمینٹ نہیں آئے، انہیں پارلیمینٹ کے آداب کا علم ہی نہیں حالانکہ راجہ پرویز اور گیلانی تواتر کے ساتھ پارلیمینٹ آتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت گھبرائی ہوئی ہے اور کوئی بھی وزیراعظم کی صفائی پیش نہیں کر رہا، اب تو وزیراطلاعات بھی پیچھے چلے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو بتایا جا رہا ہے کہ پیر کو آپ نے کیا تقریر کرنی ہے اور کہا گیا ہے کہ سونے سے پہلے تین مرتبہ تقریر پڑھنی ہے، بچے کو سبق یاد کرانے کی طرح وزیراعظم کو تقریر یاد کرائی جا رہی ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ اول