وزیراعظم کا پارلیمنٹ سے فرار کا راستہ بند ہوگیا، مولابخش چانڈیو

وزیراعظم کا پارلیمنٹ سے فرار کا راستہ بند ہوگیا، مولابخش چانڈیو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (این این آئی) سندھ کے مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے کہاہے کہ اب وزیر اعظم کا پارلیمنٹ سے فرار کا راستہ بند ہوگیا ہے۔جمعہ کومحکمہ اطلاعات سندھ کی جانب سے جاری بیان میں صوبائی مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ وزیراعظم کا پارلیمنٹ سے فرار کا راستہ بند ہوگیاہے اوروزیراعظم کو اب ہر حال میں پارلیمنٹ کا سامنا کرنا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ چیف جسٹس کا کمیشن بنانے سے انکار انصاف کے تقاضوں کے عین مطابق ہے، وزیراعظم کوتاخیرکا مشورہ دینے والے وزیر اعظم کے دوست نہیں ہیں۔مشیراطلاعات نے کہاکہ اب وزیراعظم سپریم کورٹ سے اپنی مرضی کا فیصلہ لینے میں ناکام ہوگئے ہیں۔وزیراعظم جتنا احتساب سے فرار ہوں گے اتنا وقت کم ہوتا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ سے زیادہ عدلیہ کا شکنجہ سخت ہوگا۔