افغانستان میں مسائل کا ذمہ دار پاکستان نہیں عالمی برادری ہے: جلیل عباس جیلانی

افغانستان میں مسائل کا ذمہ دار پاکستان نہیں عالمی برادری ہے: جلیل عباس جیلانی

واشنگٹن(آن لائن)امریکہ میں پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ افغانستان میں در پیش مسائل کا ذمے دار پاکستان کو نہیں ٹھہرایا جا سکتا ،یہ مسئلہ عالمی برداری کی اجتماعی ناکامیو ں کا نتیجہ ہے۔ ایک ا مریکی اداریے پر جوابی خط میں جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ افغانستان میں جنگ سے پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے،پاکستان پر ڈبل گیم اور دوغلے پن کا الزام تکلیف دہ ہے۔انہوں نے کہا پڑوسی ملک میں امریکی مداخلت سے پاکستان کو بھاری قیمت چکانی پڑی۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج نے طالبان کی کمر توڑی ،پاکستان امریکہ اور اتحادی افواج کے ساتھ مسلسل تعاون کر رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بہتر ہوتا کہ افغان مہاجرین اور سرحدوں کے انتظام پر بات کی جاتی۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان افغانستان کی غیر مستحکم صورتحال سے فائدہ نہیں اٹھا رہا ،ہم افغانستان میں امن اور استحکام چاہتے ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ اول