شاہی باغ کے قریب سبزی منڈی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ،پولیس اہلکار جاں بحق
پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک)شاہی باغ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا ۔
جیو نیوز کے مطابق شاہی باغ کے قریب سبزی منڈی میں نامعلوم موٹرسائیکل سورا افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکا ر جاں بحق ہو گیا ۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کانسٹیبل کو موٹر سائیکل سواروں نے نشانہ بنایا جس کے بعد وہ فرار ہو گئے ۔
پولیس کانسٹیبل سبزی منڈی میں سیکورٹی پر تعینات تھا کہ اچانک موٹر سائیکل پر دو افراد آئے اور اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے وہ شدید زخمی ہو گیا تاہم اسے زخمی حالت میں ہسپتال لیجایا گیا مگر جانبر نہ ہو سکا ۔پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ہے اور علاقے کا سرچ آپریسشن جاری ہے ۔