ایف آئی اے کی کارروائی :کراچی سے ریڈ بک میں مطلوب ملزم گرفتار

ایف آئی اے کی کارروائی :کراچی سے ریڈ بک میں مطلوب ملزم گرفتار
ایف آئی اے کی کارروائی :کراچی سے ریڈ بک میں مطلوب ملزم گرفتار

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے ریڈ بک میں مطلوب ملزم گرفتار کر لیا ۔

جیو نیوز کے مطابق ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سیل نے کراچی میں کارروائی کی جس دوران ریڈ بک میں مطلوب ملزم فیصل امین کو گرفتار کر لیا ۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ فیصل امین مختلف کیسز میں ایف آئی اے کو مطلوب تھا جسے آج خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا ہے ۔ ملزم کیخلاف 22بی امیگریشن آرڈی نینس کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔

مزید : کراچی /اہم خبریں