آزادی انٹر چینج پر کار اور موٹر سائیکل میں تصادم ، 22سالہ نوجوان جاں بحق : ایدھی ذرائع

آزادی انٹر چینج پر کار اور موٹر سائیکل میں تصادم ، 22سالہ نوجوان جاں بحق : ...
آزادی انٹر چینج پر کار اور موٹر سائیکل میں تصادم ، 22سالہ نوجوان جاں بحق : ایدھی ذرائع

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) راوی روڈ پر کار اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا ۔

ایدھی ذرائع کے مطابق آزادی انٹر چینج راوی روڈ پر تیز رفتار کار موٹرسائیکل سے جا ٹکرائی جس کے باعث موٹر سائیکل سوار 22سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا  جس کی شناخت بلاول کے نام سے ہوئی ہے ذرائع نے بتایا کہ حادثے کے بعد ایدھی ایمبولنس موقع پر پہنچی اور زخمی کو ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔ 

حادثے میں جاں بحق ہونے والا بلاول اندرون کا رہائشی ہے جس کی لاش کومیو ہسپتال کے مردہ خانے منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس کا پوسٹ مارٹم جاری ہے ۔

مزید : لاہور