فروٹ کے پیسے مانگنے پر پولیس اہلکاروں نے ریڑھی بان 2 بھائیوں کی تھانے لے جا کر چھترول کردی

فروٹ کے پیسے مانگنے پر پولیس اہلکاروں نے ریڑھی بان 2 بھائیوں کی تھانے لے جا کر ...
فروٹ کے پیسے مانگنے پر پولیس اہلکاروں نے ریڑھی بان 2 بھائیوں کی تھانے لے جا کر چھترول کردی

  

گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) گوجرانوالہ میں پولیس اہلکاورں نے فروٹ کے پیسے مانگنے پر ریڑھی بان 2 بھائیوں کی تھانے لے جا کر چھترول کردی۔ تھانہ باغبانپورہ کے علاقہ نیائیں چوک میں دو سگے بھائیوں سفیان اور شعیب نے فروٹ کی ریڑھی لگا رکھی تھی جہاں سے پولیس اہلکار عمران اور عبدالقیوم نے ریڑھی سے فروٹ خریدا اور پیسے دیئے بغیر واپسی کی راہ لی تو فروٹ فروش نے صاحب بہادر سے پیسے مانگے کی ہمت کی تو شیر جوانوں نے دونوں فروش بھائیوں کی سرعام ٹھکائی شروع کر دی اور اٹھا کر ساتھ تھانے لے گئے جہاں جوانوں نے دونوں بھائیوں کی چھترول بھی کی تاہم پولیس گردی کیخلاف اہل علاقہ تھانے کے سامنے جمع ہوئے تو پولیس نے حراست میں لئے گئے فروٹ فروش بھائیوں کو رہا کر دیا جس پر شفیان اور شعیب کو طبی امداد اور میڈیکل حصول کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

مزید : گوجرانوالہ