گرمی بڑھتے ہیں ملتان کے شہری پیٹ کے امراض میں مبتلا ، 149مریض ہسپتال پہنچ گئے

گرمی بڑھتے ہیں ملتان کے شہری پیٹ کے امراض میں مبتلا ، 149مریض ہسپتال پہنچ گئے
گرمی بڑھتے ہیں ملتان کے شہری پیٹ کے امراض میں مبتلا ، 149مریض ہسپتال پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) گرمی بڑھنے سے ملتان کے شہریوں میں پیٹ کے امراض میں اضافہ ہو گیا ۔

جیو نیوز کے مطابق گرمی میں اضافے کیساتھ ہی پیٹ کے امراض میں حیران کن حد تک اضافہ دیکھنے میں آنے لگا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر متعدد افراد بیمار ہو رہے ہیں ۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

محکمہ صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملتان میں پیٹ کے امراض کے باعث مختلف ہسپتالوں میں149مریض لائے جا چکے ہیں اور ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ مریضوں میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے جن کو گرمی کے باعث پیٹ کے مختلف امراض لاحق ہیں تاہم تمام مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز تک ملتان میں گرمی کی شدت مزید بڑھنے کا امکان ہے اس لئے شہریوں کو چاہئے کہ وہ ٹھنڈے مشروبات اور پانی کا استعمال یقینی بنائیں اور فروٹ کو بھی اپنی خوراک کا حصہ بنائیں ۔

مزید :

ماحولیات -