قصور، فیصل آباد، جھنگ، چیچہ وطنی میں 5 لڑکیوں، ایک خاتون سے زیادتی

قصور، فیصل آباد، جھنگ، چیچہ وطنی میں 5 لڑکیوں، ایک خاتون سے زیادتی
قصور، فیصل آباد، جھنگ، چیچہ وطنی میں 5 لڑکیوں، ایک خاتون سے زیادتی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قصور/ فیصل آباد/ جھنگ/ چیچہ وطنی/ ڈسکہ (ویب ڈیسک) قصور، فیصل آباد، جھنگ، چیچہ وطنی میں 5 لڑکیوں، ایک خاتون، ڈسکہ میں جماعت چہارم کے طالب علم سے زیادتی کی گئی۔ قصور تھانہ بی ڈویژن اور پرانی منڈی پتو کی میں او باش ملزموں نے دو لڑکیوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد زیادتی کر ڈالی۔ پرانی منڈی پتو کی رہائشی (ق) نے بتایا اسے ملزم ندیم موبائل فون پر شادی کیلئے کہتا رہتا تھا، چکنی چوپڑی باتوں میں آکر کاشف چوک پتو کی پہنچ گئی جسے وہ اور اس کے دیگر ساتھی ورغلا پھسلا کر کار میں لے آئے اور ملزم ندیم نے اس کے ساتھ زبردستی زیادتی کر ڈالی۔کھڈیاں میں لیجا کر اس سے دوبارہ زیادتی کی اور اس سے ڈیرھ تولہ کان کی بالیاں اور تشدد کرنے کے بعد الہٰ آباد لیجا کر چھوڑ دیا۔ تھانہ بی ڈویژن کے اللہ دتہ نے بتایا اس کا بیٹا فیصل، اس کی بہو اور بیٹی (ف) گھر میں موجود تھے دو خواتین شاہین اور شمیم اس کے گھر آئیں اور بازار سے خریداری کرنے کے بہانے اس کی بیٹی کو اور ملزم آصف کے گھر لے گئیں اور ملزم آصف اس سے زبردستی زیادتی کر ڈالی۔ فیصل آباد میں شہباز ٹائون بلال چوک کی خاتون مریم بی بی سے آصف نے زیادتی کی۔ علاوہ ازیں تھانہ نشاط آباد کے علاقہ میں چک نمبر7ج۔ب کی اٹھارہ سالہ ثناءجو ایک نجی ہوزری میں کام کرتی تھی گزشتہ شب اس کو فیکٹری میں کام کرنے والا فورمین افضال ورغلا کر نجی ہسپتال لے گیا جہاں پر ملزم نے لڑکی سے زیادتی کی۔ علاوہ ازیں چیچہ وطنی کے 12-40 ایل میں شہناز بی بی سے زاہد بلال نے زیادتی کی۔ جھنگ میں بستی وریام کے یاسین نے مبینہ طور پر (ش۔ب) سے زبردستی زیادتی کی۔ ڈسکہ سے نامہ نگار، نمائندہ خصوصی کے مطابق تھانہ صدرکے علاقہ تلہاڑہ کے محمد اختر کا 9 سالہ بھتیجا علی تابش جو چوتھی کلاس کا طالبعلم تھا سے اوباش ملزمان فرمان‘ کاشف اور ولید نے باری باری زیادتی کر ڈالی۔

مزید :

جرم و انصاف -