بھارت نے کچھ ایٹمی ہتھیار پاکستانی سرحد کے قریب منتقل کر دیئے: ایرانی میڈیا
نئی دہلی (صبا ح نیوز) بھارت کی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سواروپ نے گزشتہ روز کہا کہ پاکستان کے بڑھتے ہوئے جوہری ہتھیار، علاقائی و عالمی سلامتی کے لئے خطرہ ہیں۔ اس سے قبل اسلام آباد نے اعلان کیا تھا کہ پاکستان کے جوہری ہتھیار بھارت کے مقابلے میں صرف دفاعی نوعیت کے ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق بھارت نے کچھ ایٹمی ہتھیار پاکستان کی سرحدوں کے قریب منتقل کر دیئے ہیں۔