بیٹا رانگ نہیں رائٹ نمبر تھا، امانت سکیم میں انعام پانے والوں سے وزیراعلیٰ کا مکالمہ، گاڑیوں کو دلہن سے تشبیہہ دی

بیٹا رانگ نہیں رائٹ نمبر تھا، امانت سکیم میں انعام پانے والوں سے وزیراعلیٰ ...
بیٹا رانگ نہیں رائٹ نمبر تھا، امانت سکیم میں انعام پانے والوں سے وزیراعلیٰ کا مکالمہ، گاڑیوں کو دلہن سے تشبیہہ دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ شہبازشریف اور امانت سکیم کے تحت پہلی اور دوسری قرعہ اندازی کے خوش نصیبوں کے مابین دلچسپ مکالمہ ہوا۔ وزیر اعلی نے دوسری قرعہ اندازی میں انعامات جیتنے والوں سے فون پر گفتگو کی اور انہیں مبارکباد دی۔ عمرے کے ٹکٹ جیتنے والوں سے گفتگو میں وزیر اعلی نے کہا کہ میں شہباز شریف بول رہا ہوں۔ آپ کے عمرے کی ٹکٹ انعام میں نکلی ہیں۔ موٹر سائیکل جیتنے والے عامر رفیق کو موٹر سائیکل کی چابی دیتے ہوئے کہا کہ یہ میرے استاد ہیں اور مجھے جرمن زبان پڑھاتے تھے اور آج ان کا انعام نکلا ہے۔ جس پر میںانہیں مبارکباد دیتا ہوں۔ سوزوکی مہران کار کی چابی وصول کرنے والی کرن مسعود سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا کہ گزشتہ ماہ جب آپ کو فون کیا تو آپ نے رانگ نمبر کہہ کر فون بند کر دیا تھا۔ لیکن بیٹا یہ رانگ نمبر نہیں تھا بلکہ رائٹ نمبر ہے۔ وزیراعلی نے تقریب کے آغاز میں کہا کہ میں جب اوپر آرہا تھا تو میں نے دیکھا نیچے گاڑیاں دلہن کی طرح سجی ہوئی تھیں اور آج دولہے انہیں لیکر جائیں گے۔

مزید :

لاہور -