رمضان کی آمد سے قبل ہی دالیں‘ چینی‘ چاول مہنگے ہو گئے: شماریات بیورو

رمضان کی آمد سے قبل ہی دالیں‘ چینی‘ چاول مہنگے ہو گئے: شماریات بیورو
رمضان کی آمد سے قبل ہی دالیں‘ چینی‘ چاول مہنگے ہو گئے: شماریات بیورو

  

اسلام آباد(آن لائن) رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی اشیاءخوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہونا شروع ہوگیا ‘ مئی کے پہلے دو ہفتے کے دوران آلو ، کیلا ، گڑ چینی دال مونگ ، دال مسور دال چنا چاول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

خبردار!رنگ گورا کرنے والی کوئی بھی کریم استعمال کرنے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں

پاکستان بیورو شماریات سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق آلو کی قیمت بیس روپے ، ایک درجن کیلا 82 روپے ، گڑ 87 روپے کلو ، ایل پی جی سلنڈر 911 روپے ، دال چنا 141روپے، چینی 63 روپے دال مونگ 159 روپے ، دال مسور 150 روپے میں فروخت ہوتا رہا جبکہ پیاز کی قیمت میں 2 روپے ٹماٹر ایک روپے، انڈے کی قیمت میں 2 روپے ، ادرک میں 5 روپے ، چکن برائلر 5 روپے اور دال ماش کی قیمت میں 2 روپے کمی دیکھی گئی۔ اسی طرح 30 اشیاءکی قیمتوں میں استحکام آیا ہے 12 مئی کو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران افراطِ زر کی شرح میں 1.61فیصد اضافہ دیکھا گیا۔8 سے 12 ہزار کمانے والوں کیلئے 1.52 فیصد، 12 سے 18 ہزار تک کمانے والوں کیلئے 0.45فیصد 15 سے 35 ہزار روپے تک 2.14 جبکہ 35 ہزار سے زائد کمانے والوں کیلئے مہنگائی 2.14فیصد رہی۔

مزید : اسلام آباد