بنگلہ دیش میں پھانسیوں کا مسئلہ او آئی سی، عالمی فورمز پر اٹھایا جائے: حافظ سعید

بنگلہ دیش میں پھانسیوں کا مسئلہ او آئی سی، عالمی فورمز پر اٹھایا جائے: حافظ ...
بنگلہ دیش میں پھانسیوں کا مسئلہ او آئی سی، عالمی فورمز پر اٹھایا جائے: حافظ سعید

  

لاہور (ویب ڈیسک)امیر جماعۃ الدعوة پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ مولانا مطیع الرحمن نظامی کی پھانسی پر خاموشی اختیا رکرنا بے حسی کی انتہا ہے، ترکی نے بنگلہ دیش سے سفیر واپس بلا لیا پاکستانی حکمران اتنا بھی نہیں کر سکے۔محض اشک شوئی کیلئے اسمبلی میں پاس کر دہ قرارداد کی کوئی حیثیت نہیں، بنگلہ دیش میں پھانسیوں کا مسئلہ اوآئی سی اور سلامتی کونسل سمیت تمام بین الاقوامی فورمز پر اٹھانا چاہیے۔

پاکستانیوں کے لئے بچت کا شاندار موقع، ایسی ویب سائٹ آگئی کہ آپ کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد القادسیہ میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جماعۃ الدعوة پاکستان کی اپیل پر لاہور سمیت پورے ملک میں علماءکرام اور دینی جماعتوں کے قائدین کی جانب سے خطبات جمعہ میں بنگلہ دیش میں پھانسیوں کو موضوع بنایا گیا اور مولانا مطیع الرحمن نظامی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔ اس موقع پر حسینہ واجد حکومت کی طرف سے بھارت سرکار کی شہ پر دی جانے والی پھانسیوں کی سخت مذمت کی گئی۔ حافظ محمد سعید نے اپنے خطاب میں کہاکہ بنگلہ دیش میں پھانسیوں کے حوالہ سے حکومتی سطح پرکوئی مضبوط آواز بلند نہیں کی گئی حالانکہ مسئلہ تو پاکستان کا ہے اور مطیع الرحمن نظامی جیسے بزرگوں کو پھانسیاں صرف اس لئے دی جارہی ہیں کہ انہوں نے1971ءمیں واضح طور پر کہا تھا کہ وہ پاکستان میں بھارت کی مداخلت برداشت نہیں کریں گے۔ حسینہ واجداگر انڈیاسے دوستی کا دم بھرتی ہے اور اس کی خوشنودی کیلئے اسلام وپاکستان سے محبت رکھنے والوں کو پھانسیوں کی سزائیں دے رہی ہے۔ دنیائے اسلام میں اس سلسلہ میں بھرپور آواز بلند نہیں کی گئی۔ یہ انتہائی تکلیف دہ صورتحال ہے۔

خبردار!رنگ گورا کرنے والی کوئی بھی کریم استعمال کرنے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں

جماعۃ الدعوة کے زیر اہتمام آئی ایٹ مرکز اسلام آباد میں مولانا مطیع الرحمن نظامی کی غائبانہ نماز جنازہ اد اکی گئی۔ اس موقع پر پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پہلے عبدالقادرملاو دیگر رہنماﺅں کو پھانسیاں دی گئیں اور اب جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے امیر مولانا مطیع الرحمن نظامی کو پھانسی دے دی گئی ہے۔ حکومت پاکستان کو اس مسئلہ پر ہر فورم پر آواز بلند کرنے کا فریضہ انجام دینا چاہیے۔ جماعۃ الدعوة فیصل آباد کی طرف سے بھی مختلف مقامات پر مولانا مطیع الرحمن نظامی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔ جماعۃالدعوة کے مرکزی رہنما مولانا امیر حمزہ نے امین پور فیصل آباد، مفتی عبدالرحمن عابد نے مرکز خیبر نشاط آباد اور انجینئر نوید قمر نے مقدس مسجد گلستان کالونی میں پھانسیوں کے مسئلہ پر خطبات جمعہ دیئے اور غائبانہ نماز جنازہ پڑھائی گئی۔ جماعۃالدعوة کراچی کی طرف سے درجنوں مساجد میں مولانا مطیع الرحمن نظامی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔ جماعۃالدعوة کے زیراہتما م گوجرانوالہ، سیالکوٹ، قصور، جہلم، گجرات، راولپنڈی، پشاور، کوئٹہ ،حیدر آباد، مظفر آباد اور دیگر شہروں میں بھی مولانا مطیع الرحمن نظامی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔

مزید : لاہور