شہباز شریف سے ظہیر عباس کی ملاقات، کرکٹ ٹیلنٹ سامنے لانے کیلئے ہر ضلع میں مرحلہ وار گراﺅنڈ ز بنائے جائیں گے : وزیر اعلیٰ

شہباز شریف سے ظہیر عباس کی ملاقات، کرکٹ ٹیلنٹ سامنے لانے کیلئے ہر ضلع میں ...
شہباز شریف سے ظہیر عباس کی ملاقات، کرکٹ ٹیلنٹ سامنے لانے کیلئے ہر ضلع میں مرحلہ وار گراﺅنڈ ز بنائے جائیں گے : وزیر اعلیٰ

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ کرکٹ میں ٹیلنٹ کو سامنے لانے کیلئے مربوط بنیادوں پراقدامات کی ضرورت ہے اور پنجاب حکومت نے اس مقصد کیلئے کرکٹ گراﺅنڈز بنانے کے پروگرام پر کام کا آغاز کر دیا ہے ۔مرحلہ وار پروگرام کے تحت ہر ضلع میں کرکٹ گراﺅنڈز بنائے جائیں گے ۔

لاہو ر میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے صدر ظہیر عباس سے ملاقات کے جس دوران کرکٹ کے فروغ اورپنجاب میں کرکٹ گراﺅنڈز بنانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

ملاقات میں ظہیر عباس سے بات کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ کرکٹ پاکستان کا مقبول ترین کھیل ہے اور پاکستان میں کرکٹ کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے ، کرکٹر نے عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کیا ہے اور حکومت کرکٹ کے فروغ کیلئے پرعزم ہے اور صوبے میں کھیلوں کی بہتری کیلئے کروڑوں روپے خرچ کر چکی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ بھی کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں کے فروغ کیلئے ہر ممکن سہولتیں فراہم کرینگے۔

اس موقع پر ظہیر عباس نے کہا کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف کی جانب سےکرکٹ گراو¿نڈزبنانے کااقدام خوش آئندہے اور اس اقدام سے کرکٹ کا نیا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آئے گا۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں.

مزید : لاہور