سلمان خان نے شادی کا فیصلہ کر لیا، ایسا کیسے ممکن ہوا اور ان کی دلہن کون ہے؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

سلمان خان نے شادی کا فیصلہ کر لیا، ایسا کیسے ممکن ہوا اور ان کی دلہن کون ہے؟ ...
سلمان خان نے شادی کا فیصلہ کر لیا، ایسا کیسے ممکن ہوا اور ان کی دلہن کون ہے؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کے دبنگ خان کے مداحوں کیلئے اچھی خبر ہے کہ انہوں نے بالآخر شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس کی وجہ کوئی اور نہیں بلکہ ان کی والدہ ہیں جن کی خرابی صحت نے سلمان خان کو شادی کے بندھن میں بندھنے پر مجبور کر دیا ہے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق 50 سالہ اداکار سلمان خان کی شادی اس سال کے آخر میں متوقع ہے اور ان کی دلہن کوئی اور نہیں بلکہ رومانیہ سے تعلق رکھنے والی ان کی گرل فرینڈ للیا وینچر ہیں جو گزشتہ کافی عرصے سے ان کے ساتھ وقت گزار رہی ہیں۔ اگرچہ سلمان خان کے بالی ووڈ کی کئی اداکاروں کے ساتھ معاشقے رہ چکے ہیں تاہم ان میں سے کوئی بھی نتیجہ خیز ثابت نہ ہوا تاہم اب انتظار کی گھڑیاں ختم ہوتی نظر آ رہی ہیں اور سلمان خان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ رواں سال کے آخر میں شادی کر لیں گے۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ سلمان خان اور للیا وینچر گزشتہ کافی عرصے سے ایک دوسرے کیساتھ وقت گزاری کر رہے ہیں اور دونوں کئی ایک جگہوں پر اکٹھے دیکھا گیا ہے۔ کچھ دن پہلے للیا وینچر سلمان خان کی والدہ سلمیٰ خان کے ساتھ بھی نظر آئیں جو ایک ” تابعدار“ بہو کی طرح ان کا ہاتھ تھامے ہوئے تھیں۔

مزید :

تفریح -