رائل چیلنجرز بنگلور کے کھلاڑی ”سچن بے بی“ نے ساتھی کھلاڑی کو مشکل میں ڈال دیا، ائیرپورٹ پر ایسا واقعہ پیش آ گیا کہ جان کر آپ بھی ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو جائیں گے

رائل چیلنجرز بنگلور کے کھلاڑی ”سچن بے بی“ نے ساتھی کھلاڑی کو مشکل میں ڈال ...
رائل چیلنجرز بنگلور کے کھلاڑی ”سچن بے بی“ نے ساتھی کھلاڑی کو مشکل میں ڈال دیا، ائیرپورٹ پر ایسا واقعہ پیش آ گیا کہ جان کر آپ بھی ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو جائیں گے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

نئی دلی (آن لائن) انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) کی فرنچائز رائل چیلنجرز بنگلور میں شامل سچن بے بی کے نام نے ان کے اپنے ساتھی کھلاڑی لوکیش راہول کو بڑی مشکل میں ڈال دیا اور ائیرپورٹ پر خواتین کے ہاتھوں بے عزت ہونے سے بال بال بچ گئے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

دونوں رواں سیزن میں اپنی ٹیم کیلئے اہم کھلاڑی ثابت ہوئے ہیں اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں تاہم سچن کے نام کا آخری حصہ’ ’بے بی“ لوگوں کی توجہ کا باعث بن رہا ہے اور اسی نے لوکیش راہول کو بھی مشکل میں ڈال دیا۔لوکیش راہول نے دلچسپ واقعہ سنایا جس کے مطابق وہ دونوں ائیرپورٹ پر موجود تھے جہاں انہوں نے کہا کہ’ ’بے بی میرا بیگ پکڑنا“ اس پر قریب سے گزرنے والی 2 خواتین نے انہیں انتہائی غصے سے گھور کر دیکھا جس پر لوکیش راہول سٹپٹا کر رہ گئے اور خواتین کے ہاتھوں بے عزتی کی ”تلوار“ بھی سر پر منڈلانے لگی تاہم خواتین نے صرف گھو کر دیکھنے پر ہی اکتفا کیا اور یوں لوکیش راہول بال بال بچ گئے۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں

راہول کا کہنا ہے کہ ائیرپورٹ پر پیش آنے والے اس واقعے سے انہوں نے یہ سبق سیکھا ہے کہ عوامی مقامات پر سچن کو ”بے بی“ کہ کر نہیں بلانا بلکہ انہیں سچن ہی کہنا ہے ورنہ کچھ بھی ہو سکتا ہے۔

مزید : کھیل