ترک صدر کی دعوت پر شریف برادران اہل خانہ کے ہمراہ طیب اردگان کی بیٹی کی شادی میں شرکت کیلئے آج ترکی جائیں گے

ترک صدر کی دعوت پر شریف برادران اہل خانہ کے ہمراہ طیب اردگان کی بیٹی کی شادی ...
ترک صدر کی دعوت پر شریف برادران اہل خانہ کے ہمراہ طیب اردگان کی بیٹی کی شادی میں شرکت کیلئے آج ترکی جائیں گے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف اور ان کے بھائی وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف آج اپنے اپنے اہل خانہ کے ساتھ ترکی جارہے ہیں جہاں وہ ترکی کے صدرطیب اردگان کی بیٹی کی شادی کی تقریب میں شرکت کریں گے۔

خبردار!رنگ گورا کرنے والی کوئی بھی کریم استعمال کرنے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں

اخبار روزنامہ جنگ کے مطابق اردگان کی بیٹی سمیعہ اردگان کی شادی انجینئر سیلک بیراکتر سے ہورہی ہے۔ سیلک کی کمپنی ڈرون طیارے بناتی ہے۔ ترک صدر نے اس موقع پر 6سربراہان مملکت کو شرکت کی دعوت دی ہے جن میں آذربائیجان کے صدر ،امیر قطراور ان کی شریک ہائے حیات شامل ہیں۔ خاتون اول بیگم کلثوم نواز، وزیر اعظم کی بیٹی مریم نواز ، مریم نواز کی بیٹی ماہ نور صفدر ، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف ان کا چھوٹا بیٹا سلمان شہباز اور ان کی اہلیہ بھی اس دورے پر وزیر اعظم کے ساتھ ترکی جائیں گے۔ ترک صدر کی بیٹی کی منگنی کی رسم مارچ میں ہوبر پیلس میں ہوئی تھی۔

مزید : اسلام آباد