واٹس ایپ صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، بالآخر وہ فیچر سامنے آ گیا جس کا مطالبہ شدت سے کیا جا رہا تھا

واٹس ایپ صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، بالآخر وہ فیچر سامنے آ گیا جس کا مطالبہ ...
واٹس ایپ صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، بالآخر وہ فیچر سامنے آ گیا جس کا مطالبہ شدت سے کیا جا رہا تھا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مشہور سوشل ایپلی کیشن واٹس ایپ میں ویڈیو کال کی سہولت متعارف کرائے جانے کی خبریں تو گزشتہ کچھ عرصے سے گردش کر رہی ہیں لیکن اب ایک ایسا ثبوت بھی سامنے آ گیا ہے کہ جس سے اس فیچر کے جلد متعارف کرائے جانے کی تصدیق ہو گئی ہے۔ واٹس ایپ نے اپنی ایپلی کیشن کے ”بیٹا ورژن 20.16.80 “ میں ویڈیو کال کی آپشن شامل کر دی ہے تاہم ابھی اسے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
صارف کسی بھی چیٹ کے اندر موجود فون کے آئیکون پر کلک کر کے آڈیو کال کیساتھ ویڈیو کال بھی کر سکے گا۔ اس فیچر سے قبل اس بٹن کو دبانے سے فوراً آڈیو کال مل جاتی تھی تاہم اب اسے دبانے پر صارف کو دو آپشنز نظر آئیں گے جن میں سے ایک آڈیو کال اور ایک ویڈیو کال کی ہو گی اور صارف اپنی خواہش کے مطابق انتخاب کر سکے گا۔

”بیٹا ورژن“ میں متعارف کرائے گئے اس فیچر کے تحت فی الوقت کسی بھی چیٹ کے اندر موجود فون کے آئیکون کو دبانے پر ہی ویڈیو کال کی آپشن سامنے آتی ہے جبکہ ”کالز مینیو“ میں ابھی اس آپشن کو شامل نہیں کیا گیا تاہم ویڈیو کال کی آپشن کا انتخاب کرنے پر ایپلی کیشن کی جانب سے پیغام نظر آتا ہے کہ ” یہ ویڈیو کال نہیں ہو سکتی “ یا پھر یہ پیغام سامنے آتا ہے کہ ”ویڈیو کال کی سہولت اس وقت میسر نہیں ہے“۔ البتہ اس آپشن کے سامنے آنے پر اب واٹس ایپ کی جانب سے ویڈیو کال متعارف کرائے جانے کی خبروں کی تصدیق ضرور ہو گئی ہے۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں
یہاں یہ بتانا ضروری ہے کہ اگر آپ خود اس آپشن کو دیکھنا چاہتے ہیں تو اس کیلئے آپ کے پاس اینڈرائڈ سماٹ فون ہونا ضروری ہے جس پر آپ ”بیٹا ورژن“ ڈاﺅن لوڈ کر سکتے ہیں تاہم آئی فون صارفین کیلئے واٹس ایپ نے ”بیٹا پروگرام“ متعارف نہیں کرایا۔