رنبیر کا کترینہ کیساتھ ”حساس “ سین کرنے سے انکار

رنبیر کا کترینہ کیساتھ ”حساس “ سین کرنے سے انکار
رنبیر کا کترینہ کیساتھ ”حساس “ سین کرنے سے انکار

  

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور اور ان کی سابق گرل فرینڈ اداکارہ کترینہ کیف اگرچہ نئی فلم ”جگا جاسوس “ میں اکٹھے کام کر رہے ہیں لیکن یہ بات اب کھل کر سامنے آگئی ہے کہ دونوں اس فلم میں اکٹھے کام کرنے سے بالکل خوش نہیں ہیں اور بڑی مشکل سے اپنے حصے کا کام عکسبند کروارہے ہیں۔

خبردار!رنگ گورا کرنے والی کوئی بھی کریم استعمال کرنے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں

ایک بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ” جگا جاسوس “ کے سیٹ پر اس وقت ماحول کشیدہ ہو گیا جب سکرپٹ کے مطابق رنبیر نے کترینہ کیف کے ساتھ ایک ”حساس “ سین کرنے سے صاف انکار کر دیا۔ رنبیر کے انکار سے پروڈیوسر کو تو غصہ آیا ہی مگر کترینہ کیلئے بھی یہ لمحہ شرمندگی سے کم نہیں تھا۔ تاہم پروڈیوسر نے معاملے کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے بات کو رفع دفع کرنا ہی مناسب سمجھا۔

مزید : تفریح