یاسر شاہ ان فٹ، کاکول اکیڈمی کے فٹنس کیمپ سے باہر ہو گئے
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیگ سپنر یاسر شاہ پاک فوج کے فٹنس کیمپ کی تاب نہ لا سکے اوران فٹ ہو کر باہر ہو گئے ہیں۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق یاسر شاہ بائیں گھٹنے کی تکلیف کا شکار ہوئے ہیں جس پر پی سی بی نے انہیں علاج کیلئے نیشنل کرکٹ اکیڈمی طلب کر لیا ہے۔
پاکستانیوں کے لئے بچت کا شاندار موقع، ایسی ویب سائٹ آگئی کہ آپ کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی
واضح رہے کہ ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر یاسر شاہ پر تین ماہ کی پابندی عائد کی گئی تھی جو حال ہی میں ختم ہوئی ہے جس کے بعد انہیں دورہ انگلینڈ کیلئے منعقدہ تربیتی کیمپ میں شریک کیا گیا تھا ۔ ابتدائی طور پر یہ کیمپ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں لگایا گیا جس کے بعد بہترین ٹریننگ کیلئے انہیں کاکول اکیڈمی بھیج دیا گیا جہاں پاک فوج کے جوان قومی کھلاڑیوں کو فٹنس ٹریننگ دینے میں مصروف ہیں۔
خبردار!رنگ گورا کرنے والی کوئی بھی کریم استعمال کرنے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں
کاکول اکیڈمی میں ٹریننگ کے پہلے روز ہی یاسر شاہ کے بائیں گھٹنے میں تکلیف ہو گئی اور وہ کیمپ سے باہر ہو گئے ہیں۔ پی سی بی نے انہیں علاج کیلئے طلب کر لیا ہے تاہم ان کی انجری کی نوعیت سے متعلق ابھی کچھ نہیں بتایا گیا اور یہ بھی معلوم نہیں ہو سکا کہ یاسر شاہ کتنے عرصے تک ٹریننگ سیشن میں شامل نہیں ہوں گے۔