پانامہ لیکس، پی ٹی آئی خواتین ونگ کا مال روڈ پر احتجاج کیمپ لگانے کا اعلان

پانامہ لیکس، پی ٹی آئی خواتین ونگ کا مال روڈ پر احتجاج کیمپ لگانے کا اعلان
پانامہ لیکس، پی ٹی آئی خواتین ونگ کا مال روڈ پر احتجاج کیمپ لگانے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے خواتین ونگ نے پانامہ لیکس کے معاملے پر احتجاج کا اعلان کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف شعبہ خواتین نے روزانہ کی بنیاد پر مال روڈ پر احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان شعبہ خواتین پنجاب کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی خواتین چیئرنگ کراس چوک پر احتجاجی کیمپ لگائیں گی اور روزانہ شام ساڑھے پانچ بجے سے ساڑھے چھ بجے تک اس کیمپ میں شریک ہوں گی۔