پی کے 8 میں پی ٹی آئی کا جلسہ، ضلعی الیکشن کمیشن نے عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا

پی کے 8 میں پی ٹی آئی کا جلسہ، ضلعی الیکشن کمیشن نے عمران خان کو نوٹس جاری کر ...
پی کے 8 میں پی ٹی آئی کا جلسہ، ضلعی الیکشن کمیشن نے عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) ضلعی الیکشن کمشنر نے پی کے 8 کے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں جلسہ کرنے پر عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ضلعی الیکشن کمشنر نے کا کہنا ہے کہ پی کے 8 ضمنی انتخابات میں منعقد کیا جانے والا جلسہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی تھا۔

عمران خان کو اس سلسلے میں 13 مئی کی صبح 11 بجے تک ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کے سامنے پیش ہونے کا کہا گیا تھا تاہم وہ نہیں آئے جس پر انہیں نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ضلعی الیکشن کمیشن نے رپورٹ الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھی ارسال کر دی ہے۔

مزید : پشاور /اہم خبریں