نرگس اودھے سے ناراض ہوکر نیویارک چلی گئیں
ممبئی (اے پی پی) فلم ”اظہر“کی پروموشن کے آخری مرحلے میں نرگس فخری کی عدم موجودگی کا راز کھل گیا۔ذرائع کے مطابق نرگس فخری جن کا اداکار اودھے چوپڑا سے زبردست معاشقہ رہا اس وقت اچانک اپنا سامان باندھ کر واپس اپنے شہر نیو یارک چلی گئیں جب اودھے نے ان سے شادی سے صاف انکار کر دیا،نرگس کے قریبی ذرائع کے مطابق وہ اودھے سے شادی کا اعلان کرنا چاہ رہی تھیں کہ اودھے چوپڑا نے نرگس کو نہ کردی جس پر ان دونوں کے درمیان شدید تلخ کلامی ہوئی اور نرگس نروس بریک ڈائون کا شکارہوکر دوسرے ہی دن نیویارک چلی گئیں۔
خبردار!رنگ گورا کرنے والی کوئی بھی کریم استعمال کرنے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں
جہاں سے اظہر کے ہدایتکار کو کہا کہ اس کی طبیعت بہت خراب ہے اس لئے فلم کی پروموشن کیلئے مزید نہیں آسکتی ،اداکارہ اپنی زیرتکمیل فلم ‘بنجو’کی شوٹنگ بھی ادھوری چھوڑ گئی ہیں جس کے باعث ہدایتکار سر پکڑ کر بیٹھ گیا ہے ،ہدایتکارکے مطابق فلم کا 97 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔