پاکستان بار کونسل نے سیاستدانوں کے بعد ججز کے احتساب کا بھی مطالبہ کر دیا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان بار کونسل نے سیاستدانوں کے بعد ججز کے احتساب کا بھی مطالبہ کر دیا ہے اور کہا ہے کہ اعلیٰ عدلیہ کے ججز کا احتساب نہ ہونے سے عوام کا اعتبار ختم ہو رہا ہے۔
روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پاکستان بار کونسل کا اجلاس ہوا جس میں ججز کے احتساب کے حق میں قرارداد پاس کی گئی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ اعلیٰ عدلیہ کے ججز کا احتساب نہ ہونے سے عوام کا اعتبار ختم ہو رہا ہے اور عدلیہ اپنا وقار کھو رہی ہے ۔ پانامہ لیکس میں لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس فرخ عرفان کا نام آیا ہے اس لئے ججز اور وکلاءکے احتساب کا عمل بھی تیز ہونا چاہئے۔ قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل میں ججز کے خلاف شکایات عموماً التواءکے باعث غیر موثر ہو جاتی ہیں ۔
روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں