بنگلہ دیش نے پاکستانی سکول بند کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا، پرنسپل رہا

بنگلہ دیش نے پاکستانی سکول بند کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا، پرنسپل رہا
بنگلہ دیش نے پاکستانی سکول بند کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا، پرنسپل رہا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) بنگلہ دیشی حکام نے پاکستانی سکول بند کرنےکا فیصلہ واپس لے لیا اور سٹی سکول ڈھاکا کی پرنسپل یاسمین رجوائے کورہا کردیا۔ ڈھاکا میں پاکستان ہائی کمیشن کی ترجمان امبرین جان کے مطابق یاسمین رجوائے کوگھر جانےکی اجازت بھی دے دی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستانی ہائی کمیشن اور بنگلہ دیشی حکام کے درمیان سکول کے معاملے پر بات چیت کامیاب ہوگئی جس کے بعد سکول کو تعلیمی سال کی تکمیل تک کام کرنے کی اجازت بھی دے دی گئی ہے۔

مزید :

اسلام آباد -